ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 18نہیں 21- لڑکی کی شادی کی کم از کم عمر بڑھانے کا بل لوک سبھا میں پیش،اسٹانڈنگ کمیٹی کے حوالے

18نہیں 21- لڑکی کی شادی کی کم از کم عمر بڑھانے کا بل لوک سبھا میں پیش،اسٹانڈنگ کمیٹی کے حوالے

Wed, 22 Dec 2021 10:51:32    S.O. News Service

نئی دہلی، 22؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)ازدواج اطفال پر پابندی(ترمیمی)بل، جس میں لڑکی کی شادی کے قابل عمر کو 18 سے بڑھا کر 21 سال کرنے کی پابندی لگائی گئی ہے،اسے منگل کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا، جس کے بعد اسے جانچ کے لئے پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا گیا-بل کو پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ہمارے ملک میں خواتین کی برابری کو شادی کی عمر کے لحاظ سے دیکھنے کی ضرورت ہے- مختلف مذاہب کی شادی کے قوانین کا مطالعہ کرتے ہوئے میں ترمیمی بل پیش کرنے کے لیے اٹھ کھڑی ہوں -کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے اس بل کو سپلیمنٹری بزنس لسٹ میں درج کرنے کے لیے حکومت پر تنقید کی، انہوں نے کہا کہ میں حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر وہ جلد بازی کریں گے تو غلطیاں ہوں گی- انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس بارے میں کسی سے مشورہ نہیں کیا- حکومت ایسا کیوں کرتی رہتی ہے؟ یہ حکومت کی نیت کو ظاہر کرتا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ بل کو نظرثانی کے لیے بھیجا جائے-کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور نے ایک ٹویٹ میں حکومت کو نشانہ بنایا- ”آر ایس ایس سرکار کا پارلیمنٹ پر ایک اور حملہ“قرار دیا- انہوں نے کہا کہ بل دوپہر 1.40 بجے گردش کرتا ہے اور 2 بجے تعارف اور پاس ہوتا ہے- اتنی جلد بازی کیوں،انہوں نے بل کی ایک کاپی شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا-ایرانی نے کہا کہ شادی میں مرد اور عورت کو مساوی حقوق کی ضرورت ہے- یہ ترمیم مردوں اور عورتوں کو 21سال کی عمر میں شادی کرنے کی اجازت دینے میں برابری فراہم کرتی ہے- ہماری تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 2.1ملین بچوں کی شادیوں کو روکنا پڑا اور بہت سی کم عمر لڑکیاں حاملہ پائی گئیں - اس لئے اپوزیشن ممبران برابری کے حق کو روک رہے ہیں -کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے کہا کہ لا کمیشن کو بھی بل پر اعتراض ہے- اس لیے اسے قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے-


Share: